لکھنؤ:04 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی امیدوار راج ناتھ سنگھ لکھنؤ لوک سبھا سیٹ پر آرام دہ پوزیشن میں نظر آ رہے ہیں۔ اس سیٹ پر1991 سے بی جے پی کاقبضہ ہے۔ اس بارراج ناتھ سنگھ کیسامنے ایس پی-بی ایس پی اتحاد امیدوار پونم سنہا اورکانگریس امیدوارپرمود کرشنم ہیں۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے اس سیٹ پر پانچ بار جیت درج کی تھی۔ راجناتھ 2014 میں بھی لکھنؤ سیٹ سے کامیاب ہوئے تھے۔ صوبہ کے نائب وزیر اعلی دنیش شرما نے بتایا کہ راج ناتھ سنگھ کو کوئی چیلنج نہیں ہے۔ پونم سنہا اداکار سے لیڈر بنے شتروگھن سنہا کی بیوی ہیں۔ وہ حال ہی میں ایس پی میں شامل ہوئی ہیں۔ راجناتھ نے 2014 کے انتخابی مہم میں کہا تھا کہ واجپئی نے انہیں ’انگ وسترم‘ (موروثی کرتا) تحفہ کے طور پر دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کانگریس کے پرمود کرشنم ووٹروں سے وعدہ کر رہے ہیں کہ وہ گجرات میں سردار پٹیل کی مورتی کی طرز پر واجپئی کی بڑی مجسمے لگوا ئیں گے۔کرشنم روحانی گروہیں۔ وہ2014 کا الیکشن سنبھل لوک سبھا سیٹ سے لڑے تھے۔ لکھنؤ میں انتخابی مہم پرامن طریقے سے چل رہی ہے۔ خودشتروگھن اوربیٹی بالی وڈ اداکارہ پونم کی تشہیر میں آ چکے ہیں۔ راجناتھ 2000 سے 2002 کے درمیان اتر پردیش کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔ وہ مندر جانے کے ساتھ مسلم علماء کے یہاں بھی قربتیں بڑھارہے ہیں۔ پونم بھی مسلم لیڈروں سے مل رہی ہیں۔ جمعہ کو سوناکشی کے روڈشو میں لکھنؤ امڈ پڑا تھا۔